Connect with us
Saturday,12-June-2021

بین الاقوامی

روٹ نے توڑا انضمام کا ریکارڈ

Published

on

England-captain-Joe-Root

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے 100ویں ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نجی اکور بنانے والے پاکستان کے کھلاڑی انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، اور وہ 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

انضمام نے مارچ 2005 میں اپنے 100ویں میچ میں بینگلورو میں ہندوستان کے خلاف 184 رن بنائے تھے، اور روٹ نے ہندوستان کے خلاف چنئی میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتے کو انضمام کا یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ روٹ نے چھکا مار کر ڈبل سنچری پوری کی۔ ان کی یہ پانچویں اور پچھلے تین ٹیسٹوں میں دوسری ڈبل سنچری ہے۔ روٹ نے اس دورے پر آنے سے پہلے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں 228 اور دوسرے ٹیسٹ میں 186 رن بنائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں روٹ 377 گینڈوں میں 218 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

روٹ 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے میں کامیابی حاصل کرنے والے تاریخ کے نویں بلے باز بنے ہیں۔روٹ دنیا کے واحد ایسے کھلاڑی بنے ہیں، جنہوں نے اپنے 98ویں، 99ویں اور 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنائی ہے۔ وہ 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے ہیں۔

بین الاقوامی

سری لنکا دورے میں شکھردھون سنبھالیں گے کپتانی، بھونیشور نائب کپتان

Published

on

Shikhar-Dhawan-&-Bhubaneswar

بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شکھر دھون سری لنکا کے آئندہ دورے میں ہندوستان کی محدود اوورز ٹیم کی کپتانی کریں گے، جبکہ تیز گیند باز بھوونیشور کمار نائب کپتان ہوں گے۔ ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل اور پھر انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے اس وقت انگلینڈ میں ہے، اس لئے نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ ہندوستان کو سری لنکا کے اس محدود اوورز کے اس دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنا ہے۔ تمام میچز کولمبو میں واقع آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز 13، 16 اور 18 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹی 20 میچ 21، 23 اور 25 جولائی کو ہوں گے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ بطور کوچ جولائی میں سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ ٹیم کے کوچنگ عملے میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ممبر شامل ہوں گے۔

Continue Reading

بین الاقوامی

چوتھی سیڈ صوفیہ کینن چوتھے راونڈ میں باہر

Published

on

seed-Sofia-Cannon

چوتھی سیڈڈ امریکہ کی صوفیہ کینن سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے چوتھے راونڈ میں پیر کے روز شکست کھاکر باہر ہوگئیں کینین کو مسلسل سیٹوں میں 17ویں سیڈ یونان کی ماریہ سکاری نے 6-1، 6-3 سے آسانی سے شکست دی، ماریہ نے ایک گھنٹہ اور آٹھ منٹ میں یہ میچ جیت لیا، اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، دفاعی چیمپئن اور اس مرتبہ آٹھویں سیڈ یافتہ پولینڈ کی ایگا سویتیک یوکرین کی مارتا کاسٹیوک کو ایک گھنٹے 32 منٹ تک چلے مقابلے میں چھ۔تین، چھ۔چار سے شکست دے کر آحری آٹھ میں پہنچ گئیں۔

اس طرح اس سال آٹھ کوارٹرفائنلسٹ میں چھ پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے آخری آٹھ میں پہنچی ہیں۔ اس سے قبل 2001 اور 1976 کے فرنچ اوپن اور 1969 کے آسٹریلین اوپن میں پانچ کوارٹرفائنلسٹ پہلی مرتبہ پہنچی تھیں۔

ان کھلاڑیوں مین سے ایک واحد گرینڈ سلیم فاتح سویتیک ہیں، جو 20 سال کی ہیں۔ ان کا کوارٹرفائنل میں یونان کی سکاری سے مقابلہ ہوگا۔

Continue Reading

بین الاقوامی

بولٹ کورینٹائن پروٹوکو ل میں چھوٹ کے بعد انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کھیل سکتے ہیں

Published

on

Trent-Bolt

انگلینڈ میں نئے کورینٹائن پروٹوکول کے سبب نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں، آئی پی ایل 14 کے ملتوی ہونے کے بعد نیوزی لینڈ واپس آنے والے بولٹ کی پہلے صرف ہندستان کے خلاف عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کی امید تھی۔

بولٹ گزشتہ ہفتہ کے آخر میں انگلینڈ میں اپنی ٹیم میں شامل ہوئے تھے اور کورینٹائن ضوابط میں چھوٹ کے ساتھ وہ سیدھے مشق شروع کرنے میں کامیاب رہے تھے اور اب ساوتھمپٹن میں ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندستان کا سامنا کرنا سے پہلے ان کے پاس انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مشق کرنے کا موقع ہے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے ڈرا کے ساتھ ختم ہونے کے بعد کہا کہ بولٹ کے پاس ایک موقع ہے۔ کچھ چیزیں تبدیل ہوئی ہیں۔ برطانوی حکومت نے اپنی کورینٹائن شرائط میں نرمی دی ہے اس لئے ٹرینٹ بولٹ ہماری امید سے تین یا چار دن پہلے کورینٹائن سے باہر آگئے ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس جو بھی معلومات تھی اس حساب سے ہمارا منصوبہ بولٹ کو دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھلانے کا تھا لیکن اب ان کے تین دن پہلے کورینٹائن سے باہر آنے سے شاید وہ دوسرا ٹیسٹ کھیل سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اثر انگیز رہے تھے جس میں ٹم ساودھی نے سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ایسے میں اب بولٹ کے ٹیم میں شامل ہونے سے ایجبسٹن ٹیسٹ سے پہلے نیوزی لینڈ انتظامیہ کے لئے ٹیم کا انتخاب ایک سردردی ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com