Connect with us
Tuesday,20-April-2021

بین الاقوامی خبریں

سعودی وزارت خارجہ نے جمال خاشقجی قتل پر امریکی انٹیلیجنس کی رپورٹ کو مسترد کردیا

Published

on

Saudi-Arabia

صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی انٹیلیجنس کی رپورٹ پر سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ منفی اور غلط ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان کے ذریعہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر جاری کی گئی امریکی انٹیلیجنس رپورٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ غلط معلومات پر مبنی اس رپورٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا مذکورہ بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دیرپا امریکہ سعودی تعلقات فروغ پاتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات پر مبنی انٹیلیجنس رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

اس امریکی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیت نے اس آپریشن کی منظوری دی جس کا انجام خاشقجی کے قتل پر ہوا۔

میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی عرب کے قونصل خانہ میں قتل کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بین الاقوامی خبریں

فلپائن نے ہندوستان بائوٹیک کے کوویکسین ٹیکے کو منظوری دی

Published

on

Philippines-Vaccine

فلپائن نے ہندوستان کے بائوٹیک کورونا وائرس کوویکسین ٹیکے کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے ملک کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے یہ معلومات دی ہے۔ ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل رولینڈو اینریک ڈومنگو منگل کو منیلا میں ریپلر نیوز سروس کے ذریعہ اس ویکسین کو ہنگامی استعمال میں شروع کرنے کی تصدیق کی ہے فلپائن، پلاؤ اور مائیکرونیشیا میں ہندوستان کے سفیر شمبھو کمارن نے ٹویٹر پر اس منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن اقدام ہے۔

مسٹر کمارن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ای یو اے نے کوویکسین کو منظوری دے دی ہے۔ ہندوستان بائیوٹیک کو مبارکباد۔ فلپائن کے ایف ڈی اے کا شکریہ۔‘‘

فلپائن نے پیر کو 60 اور اس سے کم عمر کے شہریوں کے لئے ایسٹرا زینیکا ویکسین کے ذریعے دوبارہ ویکسینیشن شروع کردی۔ اپریل میں فلپائن کی وزارت صحت کی سفارش پر آسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کے بعد، خون کے جمنے اور دوسرے ضمنی اثرات کی شکایات کے سبب 60 سال سے کم عمر افراد کو ویکسین لینے سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

فلپائن کی ہندوستان بائیوٹیک ویکسین کے علاوہ، جانسن اینڈ جانسن، فائزر، روس کی اسپوتنک – وی اور چین کے سیناواک ٹیکے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

دنیا میں 14.20 کروڑ افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر

Published

on

Health

دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) خطرناک روپ اختیار کرتا جا رہا ہے، اور حالات دب بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں 14.2 کروڑ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر جبکہ 30.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14،20،97،803 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک اس وائرس سے 3029،811 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس موذی وباء سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار 154 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک کروڑ ایک لاکھ 8 ہزار 170 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 12 لاکھ 40 ہزار 304 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

البانیہ میں مسجد میں چاقو سے حملہ، 5 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

Published

on

arrest

یوروپی ملک البانیہ کے دارالحکومت ترانہ کی مسجد میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ حملہ آور کو حملے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔ حملہ آور پولیس کو مارچ میں کئے گئے چاقو حملہ میں بھی مطلوب تھا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 22 سے 35 سال کے درمیان ہے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ زخمیوں کی حالت زیادہ تشویش ناک نہیں بتائی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com