Connect with us
Tuesday,04-August-2020

جرم

شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج

Published

on

موصولہ خبروں سے ملی جانکاری کے مطابق ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بیان دینے والے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجيل امام کی حمایت میں نعرے لگانے والی کارکن اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق یکم فروری کو آزاد میدان میں ایل جی بی ٹی کیو پروگرام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ملک کے خلاف بیانات کے الزام میں گرفتار شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی۔ ممبئی پولیس کے ڈی سی پی پرنائے اشوک کے مطابق اُروشی چوڑاوالا سمیت 50 پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ریلی میں ’’شرجيل تیرے خوابوں کو ہم منزل تک پہنچائیں گئے۔‘‘نعرہ لگانے والوں میں اُروشی چوڑا والا سب سے آگے تھیں، ان کا یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ BJP کے سابق ممبر پارلیمنٹ کریٹ سومیا نے 2 فروری کو اس بارے میں ثبوت کے ساتھ شکایت درج کرائی تھی اور کیس نہیں درج کرنے پر دھرنے کی دھمکی دی تھی۔
اس پروگرام میں متنازعہ نعرے بازی کو لے کر کئی لیڈروں نے سوال اٹھایا تھا۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی رہنما دیویندر فڈنویس نے بھی ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اس کارکردگی پر سوال اٹھایا تھا۔

📹 Watch Full Exclusive Video 👇

بین الاقوامی خبریں

برازیل میں کورونا سے تقریباً 95،000 ہلاکتیں

Published

on

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 561 اموات ہوئیں ، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 94،665 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں کورونا کے 16،641 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2،750،318 ہوگئی ہے۔
برازیل لاطینی امریکی ممالک میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ اس ملک میں امریکہ کے بعد کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔ ساؤ پولو برازیل کا سب سے زیادہ متاثر شہر ہے جس میں 560،000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 23،365 ہلاکتیں ۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

بولیویا کے وزیر توانائی کوروناسے متاثر

Published

on

بولیویا کے وزیر توانائی الوارو روڈریگو گزمن کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ چار ماہ سے کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن وائریئرز کی حیثیت سے لڑنے کے بعدآج میری کورونا ٹسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ میں قرنطینہ میں کام جاری رکوں گا۔‘‘
وزیر توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر گزمن کی حالت مستحکم ہے۔

Continue Reading

جرم

ناسک میں کورونا معاملات 16 ہزار سے متجاوز

Published

on

ناسک میں پیر کے روز کورونا کے 1،018 نئے معاملات درج ہوئے ہیں جس سے ضلع میں کووڈ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16،603 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 6،724 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 5،706 نمونے منفی اور 1،018 مثبت آئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ناسک میں 876 نئے کیس ناسک شہر سے آئے ہیں جبکہ 120 معاملات ناسک دیہی علاقوں سے اور 22 مالیگاؤں سے درج ہوئے ہیں۔
ناسک میں 11 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں جس میں ناسک شہر اور ناسک دیہی علاقوں کے پانچ ۔پانچ، اور مالیگاؤں سے ایک کی موت ہوئی ہے۔ یہاں 16،603 متاثرہ مریضوں میں سے 522 کی موت ہوچکی ہے جبکہ 11،781 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com