Connect with us
Saturday,19-June-2021

(جنرل (عام

پوری دنیا کو عیدالفطر کی پرخلوص مبارکبا د : بھیم سنگھ

Published

on

Bhim-Singh...

جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدراور ہندستانی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ اور پنتھرس ورکنگ کمیٹی نے عید کے موقع پر بھی مسجد اقصی یروشلم میں نماز پڑھتے وقت، غزہ اور دیگر مقامات پر اسرائیلی بندوقوں اور بموں سے دو چار فلسطینی بھائیوں سمیت پوری دنیا کے تمام مسلمان بھائیوں کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پروفیسر بھیم سنگھ نے تمام فلسطینی بھائیوں کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایک دن دنیا کو اس بات کا احساس ہوگا کہ فلسطینی بھی انصاف اور مساوات کے حق دار ہیں اور ان کو بھی فلسطین اور دیگر مقامات پر صیہونی حکمرانی سے دوچار اپنے بھائیوں اور بہنوں سے مبارکباد کا تبادلہ کرنے کا حق ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

(جنرل (عام

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 585 نئے کیسز، 20 اموات

Published

on

Maharashtra-corona

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 585 نئے کیسز سامنے آئے اور 20 مریضوں کی موت ہوگئی۔ طبی حکام نے سنیچر کےروز یہ اطلاع دی۔ تمام ضلع صدرمقامات سے یواین آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد ضلع سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 130 نئے کیسز سامنے آئے اور پانچ افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد بھیڑ میں 156 نئے کیسز اور چارکی موت، لاتور میں 39 نئے کیسز اور چار کی موت، جبکہ جالنہ میں 32 نئے کیسز اور تین افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں عثمان آباد میں 141 نئے کیسز اور دو کی موت، پربھنی میں 49 نئے کیسز اور پر ایک شخص کی موت، ناندیڑ میں 26 نئے کیسز اور ایک موت شخص کی موت اور ہنگولی میں 12 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62480 نئے کیسز

Published

on

indian-corona

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی رفتار میں گراوٹ اور وائرس کے نئے کیسز سے زیادہ شفایاب ہونے والےمریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے اور اب 73 دن بعد یہ تعداد آٹھ لاکھ رہ گئی ہے دریں اثنا جمعرات کو 32 لاکھ 59 ہزارتین افراد کو کورونا کے ویکسین دیئے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک 26 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 399 افراد کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔
جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62480 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد29762793 ہوگئی ہے۔ اس دوران 88 ہزار 977 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار 647 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 28 ہزار 84 سے گھٹ کر اس کی مجموعی تعداد سات لاکھ 98 ہزار 656 رہ گئی ہے۔ یہ گزشتہ 73 دنوں میں ملک میں کم سے کم ایکٹیو کیسز ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1587 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس وبا کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 83 ہزار 490 ہوچکی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

73 دن کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ سے نیچے

Published

on

corona

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی رفتار میں گراوٹ اور وائرس کے نئے کیسز سے زیادہ شفایاب ہونے والےمریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے اور اب 73 دن بعد یہ تعداد آٹھ لاکھ رہ گئی ہے۔
دریں اثنا جمعرات کو 32 لاکھ 59 ہزارتین افراد کو کورونا کے ویکسین دیئے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک 26 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 399 افراد کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔
جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62480 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد29762793 ہوگئی ہے۔ اس دوران 88 ہزار 977 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار 647 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 28 ہزار 84 سے گھٹ کر اس کی مجموعی تعداد سات لاکھ 98 ہزار 656 رہ گئی ہے۔ یہ گزشتہ 73 دنوں میں ملک میں کم سے کم ایکٹیو کیسز ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1587 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس وبا کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 83 ہزار 490 ہوچکی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com