Connect with us
Tuesday,04-August-2020

سیاست

سونیا نے میڈیکل انٹرنس امتحان میں او بی سی کوٹہ نہ دیے جانے کی مخالفت کی

Published

on

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے دیگر پچھڑے طبقات (او بی سی) کو میڈیکل کے انٹرنس امتحان میں ریزرویشن نہ دیے جانے کو آئین کے 93 ویں ترمیم میں کیے گئے التزام کی خلاف ورزی قرار دی ہے۔
محترمہ گاندھی نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ارسال خط میں کہا کہ اس امتحان میں قومی سطح پر 15 فیصد سیٹ؛ شیڈول کاسٹ (ایس سی)، 7.5 فیصد سیٹ؛ شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) اور 10 فیصد سیٹ دیگر پچھڑے طبقات (او بی سی) کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر عمل درآمد نہ ہونے سے 2017 سے اب تک 11 ہزار سیٹوں پر او بی سی کوٹے پر طلبہ کے لیے ریزرو سیٹوں کا نقصان ہوا ہے۔
کانگریس کے رہنما نے حکومت سے یہ کوٹہ سسٹم نافذ کرنے کی گذارش کی اور کہا کہ اس طبقے کے طلبہ کا حق نہیں مارا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں

برازیل میں کورونا سے تقریباً 95،000 ہلاکتیں

Published

on

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 561 اموات ہوئیں ، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 94،665 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں کورونا کے 16،641 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2،750،318 ہوگئی ہے۔
برازیل لاطینی امریکی ممالک میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ اس ملک میں امریکہ کے بعد کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔ ساؤ پولو برازیل کا سب سے زیادہ متاثر شہر ہے جس میں 560،000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 23،365 ہلاکتیں ۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

بولیویا کے وزیر توانائی کوروناسے متاثر

Published

on

بولیویا کے وزیر توانائی الوارو روڈریگو گزمن کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ چار ماہ سے کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن وائریئرز کی حیثیت سے لڑنے کے بعدآج میری کورونا ٹسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ میں قرنطینہ میں کام جاری رکوں گا۔‘‘
وزیر توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر گزمن کی حالت مستحکم ہے۔

Continue Reading

جرم

ناسک میں کورونا معاملات 16 ہزار سے متجاوز

Published

on

ناسک میں پیر کے روز کورونا کے 1،018 نئے معاملات درج ہوئے ہیں جس سے ضلع میں کووڈ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16،603 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 6،724 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 5،706 نمونے منفی اور 1،018 مثبت آئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ناسک میں 876 نئے کیس ناسک شہر سے آئے ہیں جبکہ 120 معاملات ناسک دیہی علاقوں سے اور 22 مالیگاؤں سے درج ہوئے ہیں۔
ناسک میں 11 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں جس میں ناسک شہر اور ناسک دیہی علاقوں کے پانچ ۔پانچ، اور مالیگاؤں سے ایک کی موت ہوئی ہے۔ یہاں 16،603 متاثرہ مریضوں میں سے 522 کی موت ہوچکی ہے جبکہ 11،781 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com