Connect with us
Monday,28-September-2020

کھیل

ٹی-20: روہت کی نصف سنچری، ہندستان کے 163 رن

Published

on

rohit-sharam

ہندستانی سلامی بلے باز روہت شرما کے (60) رن ریٹائر ڈکی نصف سنچری کی بدولت ہندستان نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی -20 میچ میں 20 اوور میں تین وکٹ پر 163 رنز بنا ئے۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندستان نے کپتان روہت کے 41 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 60 رن (ریٹائر) اور لوکیش راہل کے 33 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کے سہارے 45 رن کی مدد سے 20 اوور میں تین وکٹ پر 163 رن بنا ئے۔ روہت اگرچہ 60 رن کے اسکور میں ریٹائر ہرٹ ہو گئے اور دوبارہ بلے بازی کرنے نہیں اتر سکے۔
ہندستانی سلامی جوڑی اگرچہ اس مقابلے میں حیرت انگیز نہیں دکھا سکی اور سنجو سیمسن محض 2رن کے اسکور پر اسکاٹ كوگیلجن کی گیند پر مچل سینٹنر کو کیچ تھما بیٹھے. پہلی وکٹ گرنے کے بعد روہت اور راہل نے ہندستانی اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے 88 رنوں کی بڑی شراکت ہوئی. روہت نے اس دوران اپنے ٹی -20 کیریئر کی 21 ویں نصف سنچری لگائی. روہت نے اپنی اننگز میں 31 رن بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کیریئر میں 14000 رن پورے کئے۔ روہت ایسا کرنے والے دنیا کے 43 ویں اور ہندستان کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں۔
ہندستانی اننگز میں روہت اور راہل کے علاوہ شوم دوبے نے پانچ رن بنائے جبکہ شریش ایئر نے 31 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کے سہارے ناٹ آؤٹ 33 اور منیش پانڈے نے محض چار گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آووٹ 11 رنوں کا اہم تعاون دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے كوگیلجن نے چار اوور میں 25 رن دے کر دو وکٹ اور همش بینٹ نے چار اوور میں 21 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

کھیل

آسٹریلیا خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 17 رن سے ہرایا

Published

on

ایشلے گارڈنر (61) رن کی نصف اننگز اور مگین شوٹ (23 رن دے کر چار وکٹ) کی جارحانہ گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں17 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک ۔صفرکی سبقت حاصل کرلی۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے گارڈنر کے41گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رن کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں چھ وکٹ پر 138 رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم 20 اوور میں سات وکٹ پر 121 رن ہی بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس نے38 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 33 رن بنائے۔ گاڈنر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
آسٹریلیائی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ان کے دونوں سلامی بلے باز ایلیسا ہیلی (6) اور بیتھ موونی (2) اپنی وکٹیں جلد گنوا بیٹھیں۔ آسٹریلیائی ٹیم کے لئے کپتان میگ لیننگ نے 28 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز اور راچل ہینس نے 18 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز کی شراکت کی۔

Continue Reading

کھیل

چنئی ٹیم کا ہدف کا تعاقب کرنا ٹیسٹ میچ جیسا تھا :وریندر سہواگ

Published

on

سابق جارح سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ جس طرح سے چنئی سپر کنگز دہلی کیپیٹل کے خلاف ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے ٹیسٹ میچ چل رہا ہے۔
دہلی نے چنئی کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا ، جس کے جواب میں کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ٹیم 20 اوور میں سات وکٹوں پر 131 رن ہی بنا سکی۔ چنئی کے بلے باز سست رفتار سےرن بنارہے تھے جس پر سہواگ نے کہا ہے کہ وہ اس مقابلے کے دوران ٹیسٹ میچ کی طرح محسوس کررہے تھے۔
چنئی کا آغاز اچھا نہیں رہا تھا اور پہلے 10 اوورز میں انھوں نے تین وکٹوں پر 47 رن بنائے تھے اور مطلوبہ رن ریٹ 12 کاتھا۔ کیدار جادھاو باؤنڈری کے لئے جدوجہد کر رہے تھے جبکہ فاف ڈو پلیس ٹیم کی اننگز کو ایک سرے سے ہینڈل کررہے تھے۔ جب دھونی بیٹنگ کرنے آئے تو چنئی کو 26 گیندوں پر 78 رنز درکار تھے اور مطلوبہ رن ریٹ بھی بہت زیادہ تھا۔
آخر کار چنئی 131 رنز ہی بنا سکی اور اسے مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا ، “چنئی کا آغاز اتنا برا نہیں تھا۔ مرلی وجے کی بلے بازی کو دیکھ کر یقین نہیں ہورہا تھا کہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ شین واٹسن ایک پرانے انجن کی طرح ہیں۔ ڈو پلیس نے تاہم کوشش کی اور اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ ہم ٹی ٹونٹی کھیل رہے ہیں ، ٹیسٹ نہیں۔ اس کے بعد دھونی بھی جلدی بلے بازی کرنے نہیں اترے۔ ایسا لگتا ہے کہ دھونی کا نمبرچار پر بلے بازی کرنے کا ذہن بنانے سے پہلے ہندوستان کو بلیٹ ٹرین مل سکتی ہے۔

Continue Reading

کھیل

گواسکر کے وراٹ پر نازیبا تبصرے پر بھڑکیں انوشکا

Published

on

رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ انوشکا شرما نے سابق ہندستانی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر سنیل گواسکر کے وراٹ اور انوشکا پر نازیبا تبصروں پر سخت تنقید کی ہے وراٹ نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کپتان لوکیش راہل کا کیچ دو بار ڈراپ کیا جبکہ وہ خود بھی صرف ایک رن پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلور کی ٹیم میچ 97 رنز سے ہار گئی تھی ۔
گواسکر ساتھی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کے ساتھ کمنٹری کر رہے تھے اور انہوں نے وراٹ کی ناقص کارکردگی کے لئے ان پر اور ان کی اہلیہ انوشکا پر ایک مضحکہ خیز تبصرہ کیا جس کے بعد وراٹ کے مداحوں نے انہیں سوشل میڈیا پر نشانہ بنالیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com