Connect with us
Wednesday,12-May-2021

قومی

تندولکر اسپتال میں داخل

Published

on

sachin tendulkar..

سابق کرکٹر اور کورونا وائرس سے متاثر سچن تندولکر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع سچن تندولکر نے خود دی ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کرکے کہا ’’ڈاکٹروں کے مشورے پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ میں جلد ہی صحت مند ہوکر اسپتال سے واپس آؤں گا۔ آپ سبھی لوگ میرے لئے دعا کررہے ہیں، اس کے لئے میں آپ سبھی کا شکریہ اداکرتا ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ 47 سالہ سچن تندولکر 27 مارچ کو کووڈ۔ 19 سے متاثر پائے گئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے کود کو ہوم کوارنٹین کرلیا تھا۔

قومی

کورونا سے متاثر ہونے پر کھلاڑیوں کو باہر کر دیا جائے گا : بی سی سی آئی

Published

on

BCCI-&-IPL

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ دورے پر جانے والے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوتا ہے، تو اس کو ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا، ٹیم کے فیزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں کورانٹین ہونے سے پہلے سبھی کھلاڑی احتیاط برتیں، اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔

ٹیم انڈیا 19 مئی سے ممبئی کے بایو ببل میں داخل ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو دس روز کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔

Continue Reading

قومی

بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2021 کو منسوخ کردیا

Published

on

ipl

بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیر لیگ 2021 منسوخ کو کردیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کے متعدد کھلاڑیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ، بورڈ کی طرف سے یہ فیصلہ لیاگیا۔ چونکہ معاملہ بڑھتے دیکھ ہندوستانی اور غیر ملکی دونوں کھلاڑی اس سے دستبرداری پر غور کر رہے تھے۔

پیر کو اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین ہونے والا میچ کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ یہ میچ احمد آباد میں کھیلا جانا تھا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑی – ورون چکرورتی اور فاسٹ بالر سندیپ واریر کوویڈ 19 مثبت قرار پائے گئے تھے۔

آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے ممبروں کے مطابق یہ فیصلہ منگل کے روز امیت مشرا اور تری ودیھیمان ساہا کے مثبت پائے جانے کے بعد لیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کے متعدد عہدیداروں اور فرنچائزز نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

چینئی سپر کنگز ٹیم کے دو ممبران بولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی اور بس کلینر کی رپورٹ مثبت آئی تھی ۔ سی ای او کاشی وشوناتھن کی دوسری رپورٹ پیر کی شام منفی آگئی۔ تاہم ، بالا جی اور بس کے ڈرائیور کی رپورٹ مثبت ہی آئی۔

بہت سے آسٹریلیائی کھلاڑی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے پہلے ہی اپنے آبائی وطن لوٹ چکے تھے۔ اس میں ایڈم جمپا ، اینڈریو ٹائی ، اور کین رچرڈسن شامل تھے۔ راجستھان رائلز کے بلے باز لیم لیونگ اسٹون نے بھی بائیو ببل کی تھکان سے تنگ آکر انگلینڈ واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ دریں اثناء ، دہلی کیپیٹلس کے اسپنر روی چندرن اشون نے بھی 25 اپریل کو آئی پی ایل سے وقفہ لینے کا فیصلہ لیا تھا۔

Continue Reading

قومی

ورون اور سندیپ کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے بنگلورو ۔ کولکتہ کا مقابلہ ملتوی

Published

on

BCCI-&-IPL

کولکتہ نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کے اسپنر ورون چکروتی اور تیز گیند باز سندیپ واریر کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) اور کے کے آر کے بیچ یہاں ہونے والا آئی پی ایل 14 کا 30واں مقابلہ ملتوی کر دیا گیا ہے، ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورون اور سندیپ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد یہ مقابلہ ملتوی کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اطلاع کے مطابق کورونا کا معاملہ تب سامنے آیا، جب ورون چکروتی کو پیٹ کی پریشانی کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا۔ بعد میں کورونا ٹسٹ میں سندیپ بھی وائرس سے متاثر پائے گئے۔ فی الحال پورا کے کے آر کیمپ اپنے احمد آباد کے ہوٹل میں فوراً کوارنٹین میں چلا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق ٹیم کے دیگر ممبر نگیٹیو پائے گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا سے جو صورتحال ہے اس کے پیش نظر آئی پی ایل کافی احتیاط برت رہا ہے، لیکن اس کے باوجود کورونا وائرس کے معاملے سامنے آنا، آئی پی ایل کو بحران میں ڈال سکتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com