Connect with us
Sunday,07-March-2021
تازہ خبریں

بین الاقوامی خبریں

کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کے ایک ماہ میں ہی اسلحہ لائسنس کا نیا قانون نافذ

Published

on

نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے میں 50 افراد کے قتل کے ایک ماہ سے کم عرصے میں ہی جمعہ کو اسلحہ لائسنس کا نیا قانون نافذ کردیا گیا۔
گورنر جنرل ڈیم پٹسی ریڈی نے جمعرات کی شب اس قانون پر دستخط کیا، جس کے بعد اس کو قانون کی حيثیت حاصل ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز اس بل کو منظور کیا تھا۔ نئے اسلحہ لائسنس قانون کے مطابق شہریوں کے لئے فوجی ساخت کے نیم خود کار اسلحہ اور رائفل یا ان کے پرزے رکھنا غیر قانونی ہوگا۔
آرمس (ممنوعہ آتشیں اسلحہ، میگزین اور پرزے) ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں کامل اکثریت سے پاس کیا گیا، جس کے حق 119 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ آیا۔
نئے قانون کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم کو پانچ سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
نیوزی لینڈ کی حکومت نے 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشت گردانہ حملے کے فورا بعد فوجی طرز کے اسلحہ پر پابندی عائد کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا، کیونکہ دہشت گرد حملہ آور نے نیم خود کار اسلحہ کا استعمال کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں

عمران نے 178 ووٹوں کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

Published

on

imran-khan

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کو یہاں نیشنل اسمبلی میں 178 ووٹ حاصل کرکے اعتماد کا ووٹ جیت لیا۔انہیں اعتماد کے ووٹ کےلئے ملے ووٹ ضروریسے چھ سے زیادہ تھے۔پاکستان میں سینیٹ الیکشن میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ہار کی وجہ عمران حکومت کو نیشنل اسمبلی میں خصوصی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ پیش کرنا پڑا۔ مسٹر خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کےلئے 172 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق نیشنل اسمبلی کے صدر نے نتیجہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سال پہلے وزیراعظم عمران 176 ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ وزیراعظم چنے گئے تھے۔ انہوں نے کہا،’’آج انہیں 178 ووٹ حاصل کئے ہیں۔‘‘

مسٹر خان کی حمایت میں ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے 155 اراکین نے حمایت دی۔جبکہ ایم کیو ایم – پی کے پانچ اراکین ، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ – کووید کے پانچ پانچ،گرانڈ ڈیموکریٹ الائنز سے تین،عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ایک ایک رکن نے وزیراعظم کو اپنا ووٹ دیا۔

اس کے علاوہ مسٹر خان کی حمایت میں آزاد امیدوار اسلم بھوٹانی نے اپنا ووٹ ڈالا۔
اعتماد ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر خان نے اپنے حق میں ووٹ ڈالنے والے سبھی اتحادیوں اور ارکان پارلیمنٹ کو شکریہ ادا کیا۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

میانمار میں چھ صحافیوں پر تختہ پلٹ مخالف مظاہروں کے کوریج کا الزام

Published

on

Protests-in-Myanmar

میانمار میں فوجی افسران نے چھ صحافیوں پر تختہ پلٹ مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے کا الزام عائد کیا ہے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ (آئی ایف جے) نے حراست میں لیے گئے تمام صحافویں کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے، اور میڈیا کی آزادی کا احترام کرنے کے لیے ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کروائی ہے۔

رواں ہفتے چھ صحافیوں کو مبینہ طور پر ’خوف زدہ کرنے، جھوٹی خبر پھیلانے یا سرکاری اہلکاروں کو بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر تحریک کے لیے مشتعل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان سبھی صحافیوں کو 27 اور 28 فروری کو احتجاجی مظاہرے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ افسران نے پہلے 10 صحافیوں کو حراست میں لیا تھا۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

دنیا میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 25.59 لاکھ سے متجاوز

Published

on

Health

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 11.51 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے، اور اب تک اس جان لیوا اور خطرناک وباء سے 25.59 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 51 لاکھ 65 ہزار سے زائد، جبکہ 25 لاکھ 59 سے زیادہ مریض اس موذی وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ-19‘ سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 86 ہزار سے زیاددہ جبکہ 5.18 لاکھ سے زائد مریضوں نے اپنی جانیں گنوا ئیں ہیں۔

ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، تاہم یہاں ایک کروڑ آٹھ لاکھ 26 ہزار 75 شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 435 ہوچکی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com