Connect with us
Saturday,08-August-2020

کھیل

کورونا کے خلاف جنگ، ثانیہ نے جمع کئے 1.25 کروڑ روپئے

Published

on

ہندستان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں لوگوں کی مدد کے لئے 1.25 کروڑ روپئے اکٹھے کیے ہیں ۔
ٹینس کی سرکردہ کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر لکھا کہ گزشتہ ہفتے ہم نے ایک ٹیم کی حیثیت سے اجتماعی کوشش کی ہے کہ ضرورت مند لوگوں کو کچھ مدد فراہم کریں۔ ہم نے ہزاروں خاندانوں کو کھانا فراہم کیا اور ایک ہفتہ میں 1.25 کروڑ اکٹھا کئے جس سے قریب 1 لاکھ افراد کی مدد ہوگی۔ واضح رہے کہ متعدد ایتھلیٹوں نے آگے آکر کووڈ 19 کے خلاف ملک سے لڑنے میں مدد فراہم کی ہے ۔
ثانیہ نے ملک میں جاری کورونا وائرس کےوبائی مرض کے خوف کے دوران یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں و غریبوں کو کھانا اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لئے رقم جمع کرنے کے لئے قدم آگے بڑھایا ہے۔
حیدرآباد میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ثانیہ مرزا نے عام بیداری پیدا کی ۔ ملک اور بالخصوص حیدر آباد میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کی وجہ سے غیر رسمی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور جو لوگ روزانہ اجرت پر انحصار کرتے ہیں وہ اپنے اہل خانہ کی ضرورتوں اور سہولتوں کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے گذشتہ ہفتے صفا تنظیم کی حمایت کرتے ہوئےاپنے سوشل نیٹ ورک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور ضرورتمندوں کے لئے امداد دینے کا وعدہ کیا تھا اور لوگوں سے کہا تھا کہ وہ بھی اس مشکل وقت میں اپنا بھرپور تعاون دیں۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں ہمیں یہ سہولت حاصل ہے کہ ہم گھرپر آرام سے بیٹھے ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہونے کا انتظار کررہے ہیں ، لیکن ہزاروں لوگ ایسے خوش قسمت نہیں ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن مدد کریں اور ان کا خیال رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صفا اور کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر ہم امید کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں زیادہ سے زیادہ خاندانوں کی مدد کریں۔
واضح رہے کہ ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس امتحان کی گھڑی میں کورونا وائرس کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لئے اپنا تعاون دیں۔ اس مقصد کے لئے پی ایم کیئرز فنڈ تشکیل دیا گیا تھا جس میں ہندستانی کرکٹر سریش رینا، سابق ہندوستانی کرکٹر سچن تندولکر، بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی، اسپرنٹر ہما داس، شٹلر پی وی سندھو، اور پہلوان بجرنگ پنیا سمیت کئی کھلاڑیوں اور ایتھلیٹوں نےبھی اس میں اپنا تعاون دیا ہے۔

کھیل

”میرے بیٹے کیلئے میں مثالی شخصیت“:ثانیہ مرزا

Published

on

sania mirza

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ ان کے بیٹے کے لئے مثالی شخصیت ہیں۔انہوں نے اس سلسلہ میں گذشتہ روز کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہر نسل کیلئے ان کی کئی مثالی شخصیات ہوتی ہیں۔ جس طرح ان کے والد کے لئے فٹ بال کے مشہور کھلاڑی پلے مثالی شخصیت ہیں،ان کے لئے فٹ بال کے کھلاڑی میراڈونا مثالی شخصیت ہیں جبکہ ان کے فرزند کے لئے وہ خود(ثانیہ مرزا)مثالی شخصیت ہیں۔واضح رہے کہ حیدرآبادی ٹینس اسٹارٹوئیٹر پر سرگرم رہتی ہیں اور وہ مختلف مواقع پر ٹوئیٹس بھی کرتی ہیں۔

Continue Reading

کھیل

متالی نے راحت فنڈ میں دئے 10 لاکھ

Published

on

ہندستانی خاتون ون ڈے ٹیم کی کپتان متالی راج نے وزیر اعظم کیئر فنڈ اور تلنگانہ وزیراعلی راحت فنڈ میں پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
کورونا سے لڑنے کے لئے ہندستانی مرد کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی سامنے آ رہی ہیں اور حکومت کو ہر ممکن مدد دینے کا اعلان کر رہی ہیں۔ اسی سلسلےمیں متالی نے بھی اپنا تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔
متالی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ہم سب کو کورونا سے لڑنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ میں اس کے لئے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں پانچ لاکھ اور تلنگانہ وزیراعلی راحت فنڈ میں پانچ لاکھ روپے دیتی ہوں۔

Continue Reading

کھیل

ہندستانی فٹبال کھلاڑیوں کی جزنب سے مدد

Published

on

ہندوستانی فٹبال کھلاڑیوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اپنی طرف سے مدد دی ہے۔
دفاعی کھلاڑی پریتم كونٹل نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی راحت فنڈ میں 50 ہزار روپے دیئے ہیں جبکہ مڈفیلڈر پرنئے هلدر بیركپور منگل پانڈے فٹ بال کوچنگ کیمپ میں اور بیركپور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بنیادی سہولت سے محروم بچوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔هلدر نے اس کے علاوہ وزیر اعلی راحت فنڈ میں 20 ہزار روپے بھی دیئے ہیں۔
هلدر کلب ساتھی پربير داس نے 50 ہزار روپے کی مدد کا کردار ادا کیا ہے جبکہ گول کیپر ارندم گھوش نے وزیر اعلی راحت فنڈ میں 25 ہزار روپے دیئے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com