Connect with us
Monday,28-September-2020

بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ ، 58 ہزار ہلاکتیں

Published

on

امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس ’ كووڈ 19‘ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 58 ہزار سے بھی زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 58،348 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اورتقریباََ 10،12،399 افراد اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں تقریبا ایک لاکھ مریض اب تک صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ کے نیویارک اور نیوجرسی صوبے کورونا کے قہر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ نیویارک میں متاثرین کی تعداد تین لاکھ ہے اور 22 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں- نیوجرسی میں اب تک ایک لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں اور چھ ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ میسا چوسٹس، ایلی نوائے، کیلی فورنیا اور پنسلوانیا صوبوں میں کورونا وائرس کے 40 ہزار سے زائد کیسز درج کئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں

بوکو حرام کے 13 دہشت گردوں کی خود سپردگی

Published

on

نائیجیریا میں بوکو حرام کے 13 مشتبہ عسکریت پسندوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
فوج کے ترجمان جان ایننسے کے مطابق صوبہ بورنو کے بامہ نامی علاقہ میں بوکو حرام کے خلاف فوج کی مہم کے دوران لگاتار فضائی حملوں اور کارروائی سے عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ۔
انہوں نے بتایا کہ بامہ کے علاقہ کوڈیلہ گاؤں میں مشتبہ دہشت گردوں کے کنبوں کے 17 بچوں اور چھ خواتین نے بھی فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں کووڈ -19 سے اب تک 2.04 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

Published

on

امریکہ میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ-19 سے اب تک 2.04 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ میں اس وبا نےشدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 71 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2،04،750 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ سے تجاوز کر کے 71،13،666 ہوگئی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی ، 33،131 افراد کوروناسے ہلاک ہوئے ہیں ۔ نیو جرسی میں اب تک 16،103 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں ۔ کیلیفورنیا میں اب تک 15000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں 15،745 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں 14 ہزار سے زیادہ افراد کووڈ- 19 کی زد میں آنے سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ ، میساچوسیٹس ، الینوائے اور پنسلوانیا جیسی ریاستیں بھی کووڈ ۔19 سے بری طرح متاثر ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں کورونا سے آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

آرمینیا – آذربائیجان کے مابین موجودہ تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں گے: ٹرمپ

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نگورنو قاراباخ خطے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تناؤ کو کم کرنے کے لئے امریکہ کی جانب سے تمام کوششیں کی جائیں گی اور اس پر غور کیا جارہا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے اتوار کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا’’تنازع پر ہماری نظر ہے۔ اس خطے کے بہت سارے ممالک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ہم اس پر غور کریں گے کہ ہم اس تشدد کو روکنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔ ‘‘
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آرمینیا اور آذربائیجان سے فوری طور پر نگورنو قاراباخ خطہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس تنازع اور حالات میں کسی تیسرے فریق کی شمولیت سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور حالات اس سے بھی بدتر ہوسکتے ہیں ۔ ترکی نے آذربائیجان سے تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ نے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ او ایس سی ای منسک گروپ کے ساتھ تعاون کریں اور جلد سے جلد مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ۔ اقوام متحدہ سمیت متعدد دیگر تنظیموں نے بھی دونوں ممالک سے فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com