Connect with us
Tuesday,19-January-2021

بین الاقوامی خبریں

فلسطین کے وزیر اعظم نے اسرائیل سے غزہ کی پٹی پر حملے کو فوری روکنے کو کہا

Published

on

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیۃ نے اسرائیل سے غزہ کی پٹی پر حملے کو فوری روکنے کو کہا ہے اور اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔
مسٹرا شتيه نے ٹوئیٹر پر لکھا’’اسرائیل کو فوری طورپر غزہ میں ہمارے لوگوں پر حملے کو روکنا چاہئے۔ ہم اقوام متحدہ سے اپنے شہریوں کی بین الاقوامی سیکورٹی مہیا کرانے کی اپیل کرتے ہیں، جو مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی تشدد کا شکار ہو رہے ہیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی جنگجو گروپ اسلامی جہاد کے ٹاپ کمانڈر بہا ابو العطا کے اسرائیلی کے فضائی حملے میں مارے جانے کے بعد منگل کو اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ 42سالہ عطا پر سینکڑوں حملوں کے کا الزام تھا اور اسرائیل کے خلاف حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب نے اسٹرا زینیکا اور موڈیرنا ویکسین کو منظوری دی

Published

on

Saudi-Arabia

سعودی عرب کی وزارت صحت نے برطانیہ کی سویڈش کمپنی اسٹرا زینیکا اور امریکی کمپنی موڈیرنا کے ذریعہ تیار کی گئی ویکسین کو ملک میں کورونا وائرس کے خلاف استعمال کے لیے منظوری دے دی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے یہ اطلاع ٹویٹر پر دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ “سعودی عرب نے فائزر، اسٹرا زینیکا اور موڈیرنا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔”

ملک میں 17 دسمبر سے کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق عالمی وباء کے پھیلنے کے بعد سے 365000 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 356848 صحتیاب ہوچکے ہیں، اور 6329 مریض اس جان لیوا وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.5 کروڑ سے متجاوز

Published

on

Health

دنیا میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وباء کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اس سے 9.5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے سبب 20 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان سے جا چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں اب تک نو کروڑ 50 لاکھ تین ہزار 533 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 20 لاکھ 29 ہزار 938 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.39 کروڑ ہوگئی ہے، جبکہ 3.97 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔ صحت ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 71 ہزار 773 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,52,419 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 84.88 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.09 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34.30 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 63،558 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں 34.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 89,429 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں تقریباً 29.69 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 70,422 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فرانس میں کورونا متاثرین کی تعداد 29 لاکھ سے متجاوز

Published

on

france

فرانس میں عالمی وباء کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 29 لاکھ سے عبور کر چکی ہے۔

فرانس کی پبلک ہیلتھ ایجنسی سینٹ پبلک نے اتوار کے روز بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16،642 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 29،10،989 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 141 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والے افراد کی تعداد 70،283 ہوگئی ہے۔

فرانس میں 27 دسمبر کو اس وباء کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع ہوئی۔ فرانس کی وزارت صحت کے مطابق اتوار تک ملک بھر میں 42،2،000 سے زائد افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com