Connect with us
Wednesday,16-June-2021

تفریح

یہ سپرہٹ جوڑی شاہ رخ اورمادھوری پھرپردہ سیمیں پر دیکھنے کو ملےگی

Published

on

Actor-Shahrukh-Khan-&-Madhuri

مشہوراداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ مادھوری دکشت ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں کے مداحوں کو ایک بار پھر یہ سپرہٹ جوڑی پردہ سیمیں پر دیکھنے کو ملے گی۔
حال ہی میں شاہ رخ کی فلم ’فین‘، جب ہیری میٹ سیجل، زیرو جیسی فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ ناکامی کے بعد شاہ رخ غور و خوض کررہے ہیں کہ کیسی فلم کرکے وہ شائقین کا دل پھر سے جیتیں ۔
ایسی خبریں ہیں کہ مدھر بھنڈارکر کی فلم ’انسپیکٹر غالب‘ کی اسکرپٹ شاہ رخ کو پسند آئی ہے۔ اگر شاہ رخ اس فلم میں کام کرنے کےلئے راضی ہوجاتے ہیں تو وہ اس فلم میں انسپیکٹر کے رول میں نظر آئیں گے۔
ایسی خبریں ہیں کہ اس فلم میں مادھوری دکشت کو بھی لیاجاسکتا ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ ’انجام‘، ’دل تو پاگل ہے‘، دیوداس‘، ’ہم تمہارے ہیں صنم‘، ’کوئیلہ‘ سمیت کئی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔

تفریح

عامر خان نے ‘لال سنگھ چڈھا’ سے شیئر کیا اپنا نیا لک

Published

on

Amir-Khan

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ سے اپنا نیا لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ عامر خان ان دنوں لداخ میں لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم لگان کے 20 سال مکمل ہونے پر عامر خان نے لال سنگھ چڈھا سے اپنا نیا لک شیئر کیا ہے، جسے شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔ عامر خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں عامر خان آرمی کے لک میں نظر آ رہے ہیں۔

عامر ویڈیو میں کہتے ہیں کہ آج فلم لگان کو 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے لگان کی کامیابی کے لئے کرو، آڈینس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس ویڈیو میں عامر نے بتایا کہ انہوں نے لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے اور جلد ہی اپنے گھر واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں عامر خان کے ہمراہ کرینہ کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم فوریسٹ گمپ کا ہندی ریمیک ہے۔

Continue Reading

(Lifestyle) طرز زندگی

متھن چکرورتی کو پہلی فلم میں ہی ملا نیشنل ایوارڈ

Published

on

Mithan Chakraborty

بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے فنکاروں کو جہاں کئی برسوں کا وقت لگ جاتا ہے، وہیں متھن چکرورتی ان چند اداکاروں میں شامل ہیں، جنہیں اپنی پہلی ہی فلم کے لیے یہ ایوارڈ حاصل ہوا تھا۔ سال 1976ء میں آئی فلم ’مرگيہ‘ بطور اداکار متھن چکرورتی کے فلمی کیریئر کی پہلی فلم تھی، جس میں انہوں نے ایک ایسے سنتھالي نوجوان مرگيہ كا کردار ادا کیا جو انگریزی حکومت کی جانب سے اپنی بیوی کے جنسی استحصال کے خلاف آواز اٹھاتا ہے، اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے انہیں بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

متھن چکرورتی 16 جون کلکتہ میں پیدا ہوئے ان کا اصلی نام گورانگ چکرورتی تھا انہوں نے گریجویشن کی تعلیم کولکتہ کے مشہور سکاٹش چرچ سے پوری کی۔

اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں وہ بائیں بازو کے نظریات سے کافی متاثر رہنے کی وجہ سے نکسل واد سے منسلک رہے لیکن اپنے بھائی کی بے وقت موت سے انہوں نے نکسل واد کا راستہ چھوڑ دیا اور پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔

مرگیہ كی کامیابی کے باوجود متھن چکرورتی کو بطور اداکار کام نہیں مل رہا تھا۔
یقین دہانی تو سبھی کراتے لیکن انہیں کام کرنے کا موقع کوئی نہیں دیتا تھا۔
اس درمیان متھن چکرورتی کو دو انجانے، پھول کھلے ہیں گلشن گلشن جیسی کچھ فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار ادا کرنے کا موقع ملا لیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا۔

Continue Reading

تفریح

تاپسی پنو کی فلم حسین دلروبہ کا ٹریلر ریلیز، نیٹ فلکس پر 02 جولائی کو ریلیز

Published

on

Hussain-Dilroba

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی فلم ’حسین دلروبہ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ تاپسی پنو، وکرانت میسی اور ہرش وردھن رانے کی آنے والی فلم حسین دلروبہ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ ٹریلر کی شروعات ہوتی ہے، تاپسی پنو سے جو وکرانت میسی سے پوچھتی ہیں کہ آپ نے دنیش پنڈت کی کتاب پڑھی ہے ؟ کیا لکھتیں ہیں، چھوٹے چھوٹے شہروں میں بڑے بڑے قتل کرا دیتے ہیں۔ پتہ ہی نہیں چلتا۔ اس کے بعد تاپسی کے گھر میں دھماکہ ہو جاتا ہے، جس میں وکرانت کی موت ہوجاتی ہے۔ بعد میں پولیس پوچھ گچھ کرتی ہے، اور ان کی زندگی کے کئی پہلووں کا پتہ چلتا ہے۔

تاپسی کے ساتھ ہرش وردھن رانے بھی نظرآئیں گے۔ فلم میں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ فلم حسین دلروبہ سسپنس اور تھریلر سے بھری ہے۔ یہ فلم پہلے سنیماہال میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب او ٹی ٹی کے ذریعہ فلم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ فلم نیٹ فلکس پر دو جولائی کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایت کاری وینل میتھیو نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com