ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشنز (ایم سی اے) نے دوہرایا ہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے پوری ریاست میں لاک ڈاون نافذ کرنے کے حکومت کے نئے حکم کے باوجود آئی پی ایل مقابلوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا، اور میچ اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق منعقد ہوں گے۔
ایم سی اے کی جانب سے یہ وضاحت اتوار کی شام ریاست بھر میں مہاراشٹرا حکومت کے اعلان کردہ جزوی طور پر لاک ڈاؤن کے پیش نظر سامنے آئی ہے۔ ایم سی اے کے ایک عہدیدار نے پیر کو ایک بیان میں کہا، “ہمیں سٹی کارپوریشن کمشنر کا فون موصول ہوا ہے، اور ان کی جانب سے ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی گئی ہے، کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کا آئی پی ایل میچوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ “کرکٹ کی دیگر سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔”
عہدیدار نے یہ بھی تصدیق کی کہ آئی پی ایل کی ٹیمیں معمول کے مطابق پریکٹس جاری رکھ سکتی ہیں۔ کسی بھی کرکٹ سرگرمی جو بایو ببل کا حصہ ہے، اس کے انعقاد میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔
ممبئی آئی پی ایل 2021 سیزن کے 10 میچوں کی میزبانی کرنے والا ہے اور ان میں سے کچھ ہفتے کے آخر میں ہیں جن میں پہلا میچ بھی شامل ہے جو چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا جانا ہے۔ وہیں 10 اپریل سے 24 اپریل تک ممبئی کے وان کھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے مسلسل چھ ٹیموں چنئی سپر کنگز، دہلی کیپٹلز، پنجاب کنگز، رائل چیلنجرز بنگلور، راجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف ہوں گے۔