Connect with us
Saturday,08-August-2020

بین الاقوامی خبریں

ٹروڈو نے ٹورنٹو میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کے دوران ہوئے تشدد کی مذمت کی

Published

on

کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹورنٹو میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کے دوران ہوئے تشدد کی مذمت کی ہے۔
مسٹر ٹروڈو نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرکے یہ بات کہی۔
مسٹر ٹروڈو نے کہا کہ ’’اُس رات جو کچھ بھی ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول تھا۔ کناڈا میں یہودی مخالف جذبے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ نفرت کی سبھی صورتوں کی مذمت کریں گے۔‘‘
ٹورنٹو شہر کی یارک یونیورسٹی میں بدھ کے روز منعقد ایک پروگرام کے دوران فلسطینی مظاہرین اور سابق اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔
ٹروڈو کا بیان اونٹاریو پریمیئر ڈگ فورڈ اور ٹورنٹو کے میئر جان ٹوری جیسا ہے، ان دونوں نے ٹورنٹو میں ہوئے تشدد کی مذمت کی تھی۔
واضح رہے کہ یارک یونیورسٹی میں اس سے پہلے بھی اسرائیلی اور فلسطینی حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں

مہندا راجپکسے 9 اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے

Published

on

ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک پارٹی کے رہنما مہندرا راج پکسے 9 اگست کو سری لنکا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ وہ ملک کے نویں وزیر اعظم ہوں گے۔
اٹارنی جنرل سکریٹری ساگرا کیریا واسم نے یہ اعلان ہفتے کے روز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب کیلانیا راجاماہا ویہارایا میں ہوگی۔ نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 20 اگست کو طلب کیا جائے گا۔
مسٹر راج پکسے کی پارٹی نے 5 اگست کو ہونے والے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے 225 میں سے 145 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
سری لنکا کے حکمران راج پکسے بھائیوں کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔جس کے ساتھ ہی انہیں آئین میں ترمیم کرنے اور اپنا تسلط بڑھانے کا موقع مل گیا ہے-

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

میکسیکو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 50،000 سے تجاوز کر گئی

Published

on

virus

میکسیکو میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 819 افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 50،517 ہوگئی ہے۔
نائب وزیر صحت ہیوگو لوپیز گیٹیل نے کہا کہ اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 6590 معاملات رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 462،690 ہوگئی۔
اب تک ، ملک میں 308،000 افراد کو کورونا انفیکشنسے نجات پاچکے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات میں مہیندا راجپکشے کی زیرقیادت ایس ایل پی پی کی شاندار جیت

Published

on

سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجپکشے کی زیرقیادت سری لنکا پڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) نے پارلیمانی انتخابات میں زبردست فتح حاصل کی۔
ملک میں 225 نشستوں کے لئے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایس ایل پی پی نے 145 نشستوں پر جیت درج کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق ساجت پریمداسا کی زیرقیادت سماگی جن بلاوگایہ (ایس جے بی) کو 54 نشستیں ملی ہیں، جبکہ تامل سیاسی پارٹی ایٹاک کو 10 سیٹیں ملی ہیں۔
انتخابی نتائج میں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ سابق وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کو ایک بھی نشست نہیں ملی ہے۔ یو این پی ملک کی قدیم ترین سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے۔
نتائج کے مطابق ایس ایل پی پی نے 59.09 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ایس جے بی کو 23.90 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
مسٹر راجپکشے اتوار کے روز وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں، جبکہ آئندہ ہفتے نئی ​​کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ ملک کے آئین کے تحت کابینہ میں 30 وزراء کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
مسٹر راجپکشے نے ٹوئیٹ کرکے ووٹروں کو اس جیت کے لیے مبارکباد دی ہے اور صدر جمہوریہ گوٹابیا راجپکشے پر اور خود پر اعتماد ظاہر کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com