Connect with us
Monday,28-September-2020

بزنس

ترکی نے امریکہ سے مانگی مدد

Published

on

amrica

امریکہ نے کہا ہے کہ ترکی نے شمالی شام میں اپنی فوجی مہم کے آغاز کے لئےامریکہ سے فوجی امدادکی مانگ کی تھی جسے ٹھکرا دیا گیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے جمعرات کو کانفرنس کال میں یہ بات کہی۔ افسر کے مطابق امریکہ نے ترکی کو کسی بھی قسم کی فوجی امداد فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ترکی نے کئی سطحوں پر امریکہ سے فوجی ا مداد کی مانگ کی تھی۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اتوار کو فون پر ہوئی بات چیت کے دوران بھی یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔ افسر نے کہا کہ امریکہ ترکی کی فوجی مہم کی مخالفت نہیں کرے گا بلکہ وہ اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ اس سے قبل ترکی نے بدھ کو شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کی قیادت والی فوج اور داعش کے خلاف حملے کر کے ’آپریشن پیس سپرنگ‘ نامی اپنی فوجی مہم کی شروعات کر دی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو شام میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ داعش کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔ شام کے شمالی علاقے میں اس وقت کرد جنگجوؤں کی قیادت والی سیریائی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف ) کا کنٹرول ہے۔ شام کی موجودہ حکومت نے ترکی کی اس فوجی مہم کی سخت مذمت کی ہے۔

بزنس

این ٹی پی سی بایوماس پلیٹس کی خریداری کرے گی

Published

on

سینٹرل پبلک سیکٹر اور ملک کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی قومی نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) اپنے پلانٹوں کے لئے بایوماس پلیٹس کی خریداری کرے گی اور اس کے لئے گھریلو مسابقتی ٹینڈر (ڈی سی بی) پر ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں۔
این ٹی پی سی کے افسران نے اتوار کو بتایا کہ فصل کے باقیات کو جلانے سے ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
این ٹی پی سی رواں برس اپنے سترہ تھرمل پاور پلانٹس میں پچاس لاکھ ٹن پلیٹس کی کھپت ہونے کا اندازہ لگایا ہے۔
ان تھرمل پاور پلانٹ میں این ٹی پی سی کوربا (چھتیس گڑھ)، این ٹی پی سی سیپت (چھتیس گڑھ)، این ٹی پی سی فرخا (مغربی بنگال)، این ٹی پی سی دادری (اترپردیش)، این ٹی پی سی کڑگی (کرناٹک) اور این ٹی پی سی ریہندر (اترپردیش) شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ این ٹی پی سی نے بایوماس (پرالی) کا یہ استعمال پہلی مرتبہ 2017 میں پائلٹ بنیاد پر این ٹی پی سی دادری پلانٹ میں شروع کیا تھا اور اس دوران کوئلہ کی کچھ مقدار کے مقام پر پلیٹ بیسڈ ایندھن کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس انوکھی پہل کی کامیابی کے بعد این ٹی پی سی نے اپنے سترہ جدید پاور پلانٹ میں مذکورہ ماڈل کو دہرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے لئے ایس آر ایم پورٹل پر ای۔ٹیندر کے ذریعہ سے ٹیندر جاری کی جاسکتی ہیں۔

Continue Reading

بزنس

گوگل کی 22 ویں سالگرہ، نیا ڈوڈل بھی جاری

Published

on

بین الاقوامی سرچ انجن گوگل کی 22 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ گوگل نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نیا ڈوڈل بھی جاری کیا ہے۔
ساری دنیا کو جاننے والا گوگل اپنی سالگرہ کے اصل دن سے خود بھی واقف نہیں ہے۔ 2006ء سے گوگل نے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منانا شروع کی۔ اس سے قبل یہ سالگرہ کبھی 7 کبھی 8 اور کبھی 26 ستمبر کو منائی گئی۔
کہتے ہیں آج سے 22 برس قبل 7 ستمبر 1998 کو ’گوگل انکارپوریٹڈ‘ کا قیام کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا، لیکن گوگل پر موجود گوگل کے اپنے کلینڈر کے مطابق کمپنی کا قیام ستمبر کی 4 تاریخ کو عمل میں لایا گیا تھا۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کی ایجاد گوگل آج انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

Continue Reading

بزنس

ہفتہ سے پنجاب اور ہریانہ میں دھان کی خریداری کا آغاز

Published

on

پنجاب اور ہریانہ کی منڈیوں میں اس بار خریف دھان کی فصل کی جلد آمد کے سبب مرکزی حکومت نے ہفتہ سے ہی اس کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت خوراک و رسدات کے مطابق ، خریف مارکیٹنگ کے سیزن کے دوران یکم اکتوبر سے ریاستوں میں خریداری کے ایجنسیوں کو دھان کی خریداری کی جانی ہے ۔فوڈ کارپوریشن آف انڈیا اور ریاستوں کی ایجنسیاں اناج خریدتی ہیں۔
پنجاب اور ہریانہ کی منڈیوں میں دھان کی جلد آمد کے سبب حکومت نے فوری طور پر اسے خریدنے کا حکم دیا ہے تاکہ کاشتکاروں کو کم سے کم سہارا قیمت مل سکے۔ دونوں ریاستوں میں خریداری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کی بہت سی تنظیمیں زرعی اصلاحات کے بلوں کی منظوری کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com