Connect with us
Saturday,12-June-2021

قومی

گوا میں کیسینو شپ پر اپنا مقابلہ کریں گے وجیندر

Published

on

Vijender-Boxer

ہندوستان کے ناقابل شکست اسٹار باکسر اور اولمپک میڈلسٹ وجیتندر سنگھ کورونا وباء کی وجہ سے ایک سال کے وقفے کے بعد رنگ میں اترنے کے لئے تیار ہیں ناک آؤٹ کنگ وجیندر 19 مارچ کو اپنے ناقابل شکست آرڈر کو 12-0 (آٹھ دفعہ ناک آؤٹ فتح) کو آگے بڑھانے کے مقصد کے ساتھ دوبارہ رنگ میں واپس آئیں گے، اور یہ مقابلہ گوا کے مجسٹک پرائیڈ کیسینو شپ پر ہوگا۔ ہندوستان میں یہ پہلا موقع ہوگا، جب کسی کیسینو شپ پر باکسنگ کا میچ کھیلا جائے۔ وجیندر کے حریف کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

وجیندر کے پروموٹر آئی او ایس باکسنگ پروموشن نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ ڈبلیو بی او (ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن) مڈل ویٹ اور ڈبلیو بی او ایشیا پیسیفک سپر مڈل ویٹ چیمپیئن وجیندر نے نومبر 2019 میں دبئی میں اپنی آخری معرکے میں گھانا کے سابق دولت مشترکہ چیمپیئن چارلس ادو کو شکست دے کر اپنی 12ویں کامیابی درج کی تھی۔ مارچ 2021 میں وجیندر کی ہندوستان میں اپنی 13ویں پیشہ ورانہ اور پانچویں لڑائی ہوگی۔

اس سے قبل وہ دہلی، ممبئی اور جے پور کی تمام مقابلے جیت چکے ہیں۔ مقابلہ مجسٹک پرائیڈ کیسینو شپ کے ڈیک پر ہوگا۔ ایک جہاز کے ڈیک پر ہونے والے اس مقابلے سے پروفیشنل باکسنگ ہندوستان میں تفریح ​​کی ایک نئی سطح پر پہنچے گی۔ مجسٹک پرائیڈ گوا کے پناجی میں مونڈوی ندی میں رکا ہوا ہے۔ اس جہاز سے ساحل اور ندی کا خوبصورت نظارہ دکھائی دیتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

قومی

راہل دراوڑ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ سری لنکا کے دورے پر جائیں گے

Published

on

Rahul-Dravid

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ جولائی میں سری لنکا کے دورے پر انڈیا اے ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ جائیں گے، ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ممبر بھی شامل ہوں گے سمجھا جاتا ہے کہ سری لنکا کے دورے پر جانے والی ہندوستانی ٹیم کو 13 جولائی کو پہلے ون ڈے سے پہلے کم سے کم ایک ہفتہ کا وقت دیا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے ابتدا میں بنگلورو میں تربیتی کیمپ کی میزبانی کرنے کا سوچا تھا، لیکن کورونا وائرس اور بدستور لاک ڈاؤن کی وجہ سے خراب ہوتی صورتحال نے اس امکان کو ختم کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ٹیم دورے کے لئے روانہ ہونے سے پہلے کوارنٹین میں رہے گی، اور اسے ضرورت پڑنے پر سری لنکا پہنچنے پر بھی آئیسولیشن سے گزرنا پڑسکتا ہے، جو سری لنکا میں بایو پروٹوکول پر منحصر کرتا ہے۔

دریں اثنا، منگل تک سری لنکا کی وزارت صحت کی رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، ویتنام، جنوبی افریقی اور جنوبی امریکہ کے ممالک کے ان لوگوں کو صرف ایک ہی دن کی کوارنٹین میں رہنا ہوگا، جنہوں کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے لی ہیں۔ یہ ضابطہ 30 جون تک نافذ ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رہنما خطوط 30 جون کے بعد تبدیل ہوسکتے ہیں، اور جب تک ہندوستانی ٹیم سری لنکا روانہ نہیں ہوگی اس وقت تک مختلف قواعد لاگو ہو سکتے ہیں۔ مختلف قواعد ان لوگوں کے لئے بھی لاگو ہو سکتے ہیں، جنہوں نے ویکسین کی ایک ہی ڈوز لگوائی ہے۔

Continue Reading

قومی

پاٹھک کا انتقال یو پی سی اے کے لئے ناقابل تلافی نقصان : راجیو شکلا

Published

on

Rajiv Shukla

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یوپی سی اے) کے ڈائریکٹر پریم دھر پاٹھک کے انتقال پر پیر کے روز یہاں کملا کلب میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر راجیو شکلا نے پاٹھک کے انتقال کو ایسوسی ایشن کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔ یو پی سی اے کے سکریٹری یدھ ویر سنگھ نے کہا کہ 86 سالہ پاٹھک نے تقریباً 25 برس تک پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کی خدمت کی ہے۔ یہ ان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

سی او او دیپک شرما اور خزانچی اروند سریواستو نے بھی ان کے ساتھ گزارے کچھ یادگار لمحات کو یاد کیا۔ ہدایتکار پریم منوہر گپتا نے بھی کچھ یادگار لمحات سب کے سامنے شیئر کئے۔

واضح رہے کہ یو پی سی اے کے ڈائرکٹر پاٹھک کا گزشتہ جمعہ کے روز شاہجہاں پور میں انتقال ہوگیا تھا۔

Continue Reading

قومی

کورونا سے متاثر ہونے پر کھلاڑیوں کو باہر کر دیا جائے گا : بی سی سی آئی

Published

on

BCCI-&-IPL

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ دورے پر جانے والے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوتا ہے، تو اس کو ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا، ٹیم کے فیزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں کورانٹین ہونے سے پہلے سبھی کھلاڑی احتیاط برتیں، اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔

ٹیم انڈیا 19 مئی سے ممبئی کے بایو ببل میں داخل ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو دس روز کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com