Connect with us
Friday,23-April-2021

جرم

ویڈیو میں دیکھیں۔ نلیش رانے نے بالا صاحب پرالظام لگاتے ہوے کہا کی بال ٹھاکرے سونو نگم کو مارنا چاہتے تھے۔

Published

on

سابق مہاراشٹر وزیراعلی نارائن رانے کے بیٹے نلیش رانے نے مرحوم بالا صاحب ٹھاکرے پر سنگین الظام لاگایا ہے۔ انھوں نے بالیوڈ میں ہوئی سازشوں کے پیچھے بالا صاحب کا ہاتھ بتایا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے پارٹی نیتاآنند دھیگے کی موت کا بھی الزام مرحوم بال ٹھاکرے پر لگایا ہے۔ ممبئی پریس کے اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کی نارائن رانے کے بیٹے نے کس طرح مراٹھی زبان میں بال ٹھاکرے پر الظام لگا یا ہے۔مہاراشٹرا سوبھیمان پارٹی کے رہنما نلیش رانے نے اس ویڈیو میں کہا کہ بالا صاحب سونونگم کو مارنا چاہتے تھے۔ بالا صاحب کے حکم پر شوسینکوں نے مارنے کی کوشش کی تھی اور مجھے یہ بتانے پر مجبور نہ کریں کی آخر سونونگم اور بالا صاحب کے بیچ خاندانی رشتہ کیا تھا۔

انھوں نے آنند ڈھیگے کی موت کے بارے میں کہا کی جے دیو ٹھاکرے نے عدالت میں پوری سچّائی نہیں بتائی ہے۔ عدالت کے سامنے جے دیو ٹھاکرے نے جو بھی بتایا ہے وہ مجھے دوہرانے کی ضرورت نہیں ہے،اگر اس سچّائی کو میں بتا دوں تو آ پ بالا صاحب ٹھاکرے کو بھول جائیں گے،یہاں تک پوری فیمیلی بے نکاب ہو جائیگی اور کوئی انکو پوچھنے والا بھی نہیں ہوگا۔اس سے پہلے شیوسینا لیڈر وینائک راوت نے نلیش رانے کے والد پر انگلی اٹھائی تھی۔جس پر انھوں نے کہا کی ہم اپنی حد جانتے ہیں۔ لیکن وینائک راوت نے حد پار کر ی ہے اس لئے میں بتا دوں، میرے والد بالا صاحب ٹھاکرے کو آج بھی مانتے ہیں۔پر وہ جتاتے نہیں۔ زیادہ جانکاری کے لئے ویڈیو دیکھیں

جرم

پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت

Published

on

مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار کے ایک اسپتال میں جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً تین بجکر 15 منٹ پر ویرار واقع وجے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ایئر کنڈیشن میں دھماکہ ہوجانے سے آگ لگ گئی۔ آئی سی یو وارڈ میں 17 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں 13 مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
مزید تفصیلات کا اانتظار ہے۔

Continue Reading

جرم

اشوک والیا کا کورونا سے انتقال

Published

on

Ashok Walia

دلی کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا انفکیشن کے سبب جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ ریاستی کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ ڈاکٹر والیا کچھ دن قبل کورونا سے متاثر پائے گئے تھے، اور اس کے بعد انہیں یہاں اپول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر والیا دلی حکومت میں مسلسل 15 برس تک وزیر رہے اور اس وقت کی وزیراعلی شیلا دکشت کے خاص اور قابل اعتماد تھے۔ انہوں نے دلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
پیشے سے ڈاکٹر، ڈاکٹر والیا چار بار دلی اسمبلی کے رکن رہے۔ انہوں نے سال 1993 میں سیاست میں داخلہ کیا اور دلی حکومت میں تعلیم، صحت اور خزانہ کی وزارت جیسے اہم عہدوں پر کام کیا۔

Continue Reading

جرم

سیتا رام یچوری کے بیٹے کی کورونا سے موت

Published

on

Ashish-Yechury

مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر سیتا رام یچوری کے بڑے بیٹے آشیش کی جمعرات کو کورونا انفیکشن سے موت ہوگئی۔ مسٹر یچوری نے آج صبح ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’بہت دکھ کے ساتھ مجھے مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ میں نے اپنے بڑے بیٹے آشیش یچوری کو آج صبح کووڈ۔19 میں کھو دیا ہے۔ میں ان سبھی ڈاکٹروں، نرس، صحت کارکنان، صفائی ستھرائی کے کارکن اور ہمارے ساتھ کھڑے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے میرے بیٹے کا علاج کیا، اور ہمیں امید دلائی۔‘‘

کووڈ۔19 سے متاثر 35 سالہ آشیش یچوری گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں دو ہفتوں سے داخل تھے اور ان کی حالت میں بہتری بھی آرہی تھی لیکن آج صبح ساڑھے پانچ بجے اچانک ان کی موت ہوگئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com