Connect with us
Saturday,12-June-2021

بین الاقوامی

5 طلائی تمغوں کے ساتھ ہندوستان کی خواتین مکہ بازوں نے چوٹی کا مقام حاصل کیا

Published

on

Indian-Women-Boxers

ہندوستانی خواتین باکسروں نے مونٹی نیگرو کے بوڈوا میں منعقدہ 30ویں ایڈریٹک پرل باکسنگ ٹورنامنٹ کے آخری روز ایک شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی تمغے یقینی کئے آخری دن کی کامیابی کی وجہ سے ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے میڈل ٹیبل میں کل 10 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

بیبی روزی سانا چانو نے 51 کلوگرام کے زمرے میں اور اروندھتی چودھری نے 69 کلوگرام کے زمرے میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ لکی رانا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ان سبھی کی کامیابی کی وجہ سے ہندوستانی خواتین کل 10 تمغے (پانچ طلائی، تین چاندی اور دو کانسے) کے ساتھ ٹاپ ٹیم بن کر ابھری۔ ازبکستان دو طلائی کے ساتھ دوسرے اور چیک جمہوریہ ایک طلائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

تین بار کی کھیلو انڈیا گولڈ میڈلسٹ راجستھان کی اروندھتی نے ایک بار پھر یک طرفہ انداز میں یوکرین کی مکہ باز ماریانا اسٹویکو کو پانچ۔صفر سے شکست دے کر اپنا غلبہ ظاہر کیا۔ ایک سخت میچ میں چانو نے صبینہ کے خلاف تین دو سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی چانو نے اپنے زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔

اس درمیان 64 کلوگرام زمرے کے فائنل میں، لکی کو حالانکہ فنلینڈ کی مکہ باز لیا پوکیلا کے ہاتھوں صفر۔پانچ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد لکی کو چاندی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔
عالیہ پٹھان (پلس 81)، ونکا (60) اور ٹی سناماچا چانو (75 کلو گرام) دیگر ہندوستانی خواتین باکسر ہیں جنہوں نے اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے زمرے میں طلائی تمغے جیتا تھا۔ اپنی عمدہ کارکردگی کے لئے ونکا کو ٹورنامنٹ کی بہترین خاتون باکسر کا ایوارڈ ملا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

بین الاقوامی

سری لنکا دورے میں شکھردھون سنبھالیں گے کپتانی، بھونیشور نائب کپتان

Published

on

Shikhar-Dhawan-&-Bhubaneswar

بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شکھر دھون سری لنکا کے آئندہ دورے میں ہندوستان کی محدود اوورز ٹیم کی کپتانی کریں گے، جبکہ تیز گیند باز بھوونیشور کمار نائب کپتان ہوں گے۔ ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل اور پھر انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے اس وقت انگلینڈ میں ہے، اس لئے نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ ہندوستان کو سری لنکا کے اس محدود اوورز کے اس دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنا ہے۔ تمام میچز کولمبو میں واقع آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز 13، 16 اور 18 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹی 20 میچ 21، 23 اور 25 جولائی کو ہوں گے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ بطور کوچ جولائی میں سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ ٹیم کے کوچنگ عملے میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ممبر شامل ہوں گے۔

Continue Reading

بین الاقوامی

چوتھی سیڈ صوفیہ کینن چوتھے راونڈ میں باہر

Published

on

seed-Sofia-Cannon

چوتھی سیڈڈ امریکہ کی صوفیہ کینن سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے چوتھے راونڈ میں پیر کے روز شکست کھاکر باہر ہوگئیں کینین کو مسلسل سیٹوں میں 17ویں سیڈ یونان کی ماریہ سکاری نے 6-1، 6-3 سے آسانی سے شکست دی، ماریہ نے ایک گھنٹہ اور آٹھ منٹ میں یہ میچ جیت لیا، اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، دفاعی چیمپئن اور اس مرتبہ آٹھویں سیڈ یافتہ پولینڈ کی ایگا سویتیک یوکرین کی مارتا کاسٹیوک کو ایک گھنٹے 32 منٹ تک چلے مقابلے میں چھ۔تین، چھ۔چار سے شکست دے کر آحری آٹھ میں پہنچ گئیں۔

اس طرح اس سال آٹھ کوارٹرفائنلسٹ میں چھ پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے آخری آٹھ میں پہنچی ہیں۔ اس سے قبل 2001 اور 1976 کے فرنچ اوپن اور 1969 کے آسٹریلین اوپن میں پانچ کوارٹرفائنلسٹ پہلی مرتبہ پہنچی تھیں۔

ان کھلاڑیوں مین سے ایک واحد گرینڈ سلیم فاتح سویتیک ہیں، جو 20 سال کی ہیں۔ ان کا کوارٹرفائنل میں یونان کی سکاری سے مقابلہ ہوگا۔

Continue Reading

بین الاقوامی

بولٹ کورینٹائن پروٹوکو ل میں چھوٹ کے بعد انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کھیل سکتے ہیں

Published

on

Trent-Bolt

انگلینڈ میں نئے کورینٹائن پروٹوکول کے سبب نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں، آئی پی ایل 14 کے ملتوی ہونے کے بعد نیوزی لینڈ واپس آنے والے بولٹ کی پہلے صرف ہندستان کے خلاف عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کی امید تھی۔

بولٹ گزشتہ ہفتہ کے آخر میں انگلینڈ میں اپنی ٹیم میں شامل ہوئے تھے اور کورینٹائن ضوابط میں چھوٹ کے ساتھ وہ سیدھے مشق شروع کرنے میں کامیاب رہے تھے اور اب ساوتھمپٹن میں ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندستان کا سامنا کرنا سے پہلے ان کے پاس انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مشق کرنے کا موقع ہے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے ڈرا کے ساتھ ختم ہونے کے بعد کہا کہ بولٹ کے پاس ایک موقع ہے۔ کچھ چیزیں تبدیل ہوئی ہیں۔ برطانوی حکومت نے اپنی کورینٹائن شرائط میں نرمی دی ہے اس لئے ٹرینٹ بولٹ ہماری امید سے تین یا چار دن پہلے کورینٹائن سے باہر آگئے ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس جو بھی معلومات تھی اس حساب سے ہمارا منصوبہ بولٹ کو دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھلانے کا تھا لیکن اب ان کے تین دن پہلے کورینٹائن سے باہر آنے سے شاید وہ دوسرا ٹیسٹ کھیل سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اثر انگیز رہے تھے جس میں ٹم ساودھی نے سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ایسے میں اب بولٹ کے ٹیم میں شامل ہونے سے ایجبسٹن ٹیسٹ سے پہلے نیوزی لینڈ انتظامیہ کے لئے ٹیم کا انتخاب ایک سردردی ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com